شہبازشریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج،دہشتگردی،اقدام قتل اوردیگرسنگین دفعات شامل

شہبازشریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج،دہشتگردی،اقدام ...
شہبازشریف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج،دہشتگردی،اقدام قتل اوردیگرسنگین دفعات شامل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے بغیر اجازت ریلی نکالنے ، توڑپھوڑاور اہلکاروں پر پرتشدد واقعات پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سمیت دیگر رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی قیادت کےخلاف مقدمہ تھانہ لوہاری میں درج کیا گیا ،مقدمے میں شہباز شریف،حمزہ شہباز، جاوید ہاشمی،راجہ ظفرالحق،مشاہدحسین،عظمیٰ بخاری،سائرہ افضل تارڑ،مریم اورنگزیب،کامران مائیکل اور دیگر شامل ہیں،ایف آئی آر میں دہشتگردی،اقدام قتل اوردیگرسنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی آمدپر ملزموں نے کارکنوں کو ہنگامہ آرائی کیلئے اکسایا،ملزموں کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی گئی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور