شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس،انتخابات پر تبادلہ خیال

شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس،انتخابات پر تبادلہ خیال
شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس،انتخابات پر تبادلہ خیال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس پارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزادکشمیر،شاہدخاقان عباسی،ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال،امیرمقام،سینیٹرسلیم ضیا،مشاہدحسین،مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکانے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کی گزشتہ روز کی ریلی اور انتخابات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر شہبازشریف نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی کامعرکہ اپنے نام کیااب 25جولائی کاالیکشن جیتناہے،ان کا کہناتھا کہ کل کی ریلی اورکارکنان نے دل خوش کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور