نگران وزیراعظم کا کل سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

نگران وزیراعظم کا کل سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان
نگران وزیراعظم کا کل سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد نگران وزیراعظم ناصر الملک نے کل(اتوار) سرکاری طور پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

یوم سوگ کا اعلان بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے کیا گیاہے،دوسری جانب وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت داخلہ کو نوٹیفیکئشن جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن 2018 کی انتخابی سرگرمیوں کے دوران 7 دن میں 4 دہشتگرد حملے ہوچکے ہیں جس میں 2 امیدواروں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد