” یہ چیز نوازشریف کو جیل میں پہنچا دی جائے “ آخر کار جیل انتظامیہ نے اجازت دیدی

” یہ چیز نوازشریف کو جیل میں پہنچا دی جائے “ آخر کار جیل انتظامیہ نے اجازت ...
” یہ چیز نوازشریف کو جیل میں پہنچا دی جائے “ آخر کار جیل انتظامیہ نے اجازت دیدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز نے اپنا پہلا دن اڈیالہ جیل میں گزار لیاہے جس دوران انہیں ناشتے میں انڈہ ، پراٹھا اور چائے پیش کی گئی جبکہ دوپہر کے کھانے میں مریم نواز نے جوسز اور سنیکس کھا کر ’ انجوائے‘ کیا تاہم ایک چیز کی کمی رہ گئی کہ انہیں ای سی کی سہولت میسر نہیں ہے کیونکہ انہیں بی کلاس دی گئی ہے اور آخر کار نوازشریف کو لاہور سے لائے گئے سامان کو جیل کے اندر لے جانے کی اجازت بھی مل گئی ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکلا پیر کے روز اسلام آبا د ہائیکورٹ میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے اور ان کے وکلاءکی جانب سے تمام اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں تاہم آج عدالتی وقت ختم ہو جانے کے باعث جمع نہیں کروائی جاسکی ہیں ۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے نوازشریف کا سامان اندر لے جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جس میں نوازشریف کی ادویات سمیتکپڑے، شیونگ کا سامان اور دیگر چیزیں شامل ہیں جو کہ وہ جیل میں استعمال کریں گے ۔

مزید : قومی