مجھے بی کلاس کیلئے درخواست دینے کیلئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا : مریم نواز کا جیل سے بیان جاری

مجھے بی کلاس کیلئے درخواست دینے کیلئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا : مریم ...
مجھے بی کلاس کیلئے درخواست دینے کیلئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا : مریم نواز کا جیل سے بیان جاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو جیل میں بی کلاس دے دی گئی جب کہ مریم نواز نے بی کلاس لینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کے کیس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ذرائع کےمطابق نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنے سے متعلق پلان میں تین مرتبہ تبدیلی کی گئی جس کے بعد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس منتقل کر دیا گیاجبکہ مریم نواز نے اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بی کلاس حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کیلئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ بی کلاس لینے کے لیے پلائی کرنے سے انکار اپنی مرضی سے کیا، یہ خالصتاً میرا فیصلہ ہے، اس کے لیے کسی کا کوئی دباو¿ نہیں تھا۔

جیل مینول کے مطابق بی کلاس میں ٹیلی ویژن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے جب کہ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی دیا جاتا ہے۔نوازشریف اور مریم نواز کا لاہور سے لایا گیا ذاتی سامان بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا جس میں میڈیکل ٹیموں نے دونوں کو صحت مند قرار دیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے تھے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی