عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ شہبازشریف غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ، پی ٹی آئی والوں سے بغاوت کرنے کی اپیل کر دی اور ۔۔۔

عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ شہبازشریف غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ، پی ٹی آئی ...
عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ شہبازشریف غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ، پی ٹی آئی والوں سے بغاوت کرنے کی اپیل کر دی اور ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے عمران خان کا انسانوں کو گدھا کہنے پر پی ٹی آئی والوں کو پارٹی میں بغاوت کرنی چاہیے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبہازشریف کا کہناتھا کہ عمران خان ہوش کے ناخن لو ، تم وہی ہو جو لندن میں بیٹھ کر کردشنام طرازی کرتے تھے ، جو انسانوں کو گدھاکہتا ہو وہ انصاف دیگا ؟ عمران خان کا انسانوں کو گدھا کہنے پر پی ٹی آئی والوں کو پارٹی میں بغاوت کرنی چاہیے ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ شہبازشریف کا کہناتھا کہ نوازشریف کے خلاف جو فیصلہ آیاہے ، وہ کہتاہے کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکاہے ،اصل میں جو جھوٹے خان اور بہتان خان اور جس کی پارٹی کے اندر بدترین کرپٹ اور خائن لوگ بیٹھے ہیں ، میں ہوائی بات نہیں کرتا ٹھوس بات کرتاہوں ، جن کے خلاف نیب نہیں نیب کورٹس میں مقدمہ چل رہاہے اور جن کے خلاف سپریم کورٹ کے کمیشن کے فیصلے روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،جنہوں نے اربوں کھربوں کی کرپشن کی ہے، جن کے جہازوں پر عمران خان سفرکرتے ہیں۔ نیب نے خود کہا کہ نوازشریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت مہیا نہیں کیا گیا ،ان کے بارے میں کہا گیا کہ اب ان کا ٹرائل جیل میں ہوگا ، یہ بہت بڑا تضاد ہے ، کل پاکستان کے معماروں نے جلوس نکالا اور تمام چینلز نے اسے بائیکاٹ کیا ،میں اس کا کیا مطلب نکالوں؟

مزید : قومی