فلوریڈا میں بازوؤں سے محروم بے گھر آرٹسٹ کا سیاح پر قینچی سے حملہ

فلوریڈا میں بازوؤں سے محروم بے گھر آرٹسٹ کا سیاح پر قینچی سے حملہ
فلوریڈا میں بازوؤں سے محروم بے گھر آرٹسٹ کا سیاح پر قینچی سے حملہ

  

فلوریڈا (این این آئی)امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک بے گھر آرٹسٹ کوسیاح پر قینچی سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس بے گھر امریکی شہری کی عمر 46 برس ہے اور اسے ریاست فلوریڈا میں میامی بِیچ نامی کاؤنٹی سے اس لیے گرفتار کر لیا گیا کہ اس نے ایک شخص کو قینچی سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔ملزم کا نام جوناتھن کرَین شا ہے، جو ریاست فلوریڈا ہی کا رہائشی ہے۔ اس نے جس امریکی شہری کو قینچی سے2 وار کر کے زخمی کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنے بازو نہ ہونے کی وجہ سے اس 22 سالہ مقامی سیاح پر حملہ اس طرح کیا کہ اس نے ایک تیز دھار قینچی اپنے ایک پاؤں سے پکڑی ہوئی تھی۔ پولیس کو زخمی سیاح اس حالت میں ملا تھا کہ اس کے ایک بازو سے خون بہہ رہا تھا، اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

میامی بِیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کَرینشا کو، جو موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا، اگلے روز گرفتار کر لیا گیا۔ وہ یہ تصویریں بھی اپنے پیروں سے بناتا ہے اور وہاں سے گزرنے والے سیاح اسے دیکھ کر نہ صرف اس کے ہنر کی داد دیتے ہیں بلکہ اسے کچھ نہ کچھ رقم بھی دے دیتے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ خیرات کے طور پر ملنے والی یہی رقم اس ملزم کی واحد آمدنی ہوتی تھی، جس سے وہ اپنی گزر بسر کر لیتا تھا۔ اب لیکن وہ پولیس کی حراست میں ہے۔

مزید : بین الاقوامی