آخر کار مریم نواز نے وہ کام کر دیا جس کی خبر سننے کیلئے تمام ن لیگی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

آخر کار مریم نواز نے وہ کام کر دیا جس کی خبر سننے کیلئے تمام ن لیگی بے صبری سے ...
آخر کار مریم نواز نے وہ کام کر دیا جس کی خبر سننے کیلئے تمام ن لیگی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کرنے کیلئے وکالت نامے اور اپیل پر دستخط کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت اڈیالہ میں ہیں اور انہوں نے اپنا پہلادن گزار لیاہے تاہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث اپیل آج دائر نہیں ہو سکی ہے جوکہ اب پیر کے روز جمع کروائی جائے گی ۔
مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکلاءنے ان سے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جس دوران دونوں میاں بیوی نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے اپیلوں اور وکالت نامے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔
واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو صبح ناشتے میں انڈہ ، پراٹھا اور چائے پیش کی گئی تاہم نوازشریف نے چائے پر ہی اکتفا کیا اور مریم نے بھی ناشتہ کھل کر نہیں کیا جبکہ دوپہر کے اوقات میں سنیکس اور جوسز کا اہتمام کیا گیا ۔

مزید :

قومی -