پاکستان سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ,پہلی حج پرواز پی کے 7001 کراچی سے 171 پاکستانی عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچ گئی
جدہ (محمد اکرم اسد/بیورو چیف) پاکستان سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ، پہلی حج پرواز پی کے 7001 کراچی سے 171 پاکستانی عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔ حجاج کا استقبال ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی, ڈپٹی ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ فاروق رشید, سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن, سعودی عرب میں پی آئی اے کنٹری منیجر وقار نصیر, منیجر مدینہ منورہ، محمد ناصر, سٹیشن منیجر مدینہ، شیراز اسلم کچیلہ سعودی وزارت حج کے مندوبین نے کیا۔
186 حجاج کرام کو لیکردوسری حج فلائٹ پی کے 741 اسلام آباد سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچ گئی۔ جدہ ائرپورٹ پر پاکستان قونصلیٹ کے افسران نے استقبال کیا۔ ڈائریکٹر حج محمدامتیاز، منسٹر کوآرڈینیشن جاوید رفیق ، قونصل فوزیہ وسیم، ، قونصل عاطف ڈار نے حجاج کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سعودی ڈپٹی حج عبداللہ الفتاح ، چئیرمین موئسسہ ڈاکٹر رافع بدر، چئیرمین مکتب الوکلاء ڈاکٹر فاروق بخاری، ڈی جی حج عمرہ مروان سلیمانی اور دیگر سعودی حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر حجاج کرام کوسعودی حکام کی جانب سے آب زمزم اور کھجوریں اور جائے نماز پیش کی گئی۔
ائرپورٹ پر بسوں کے محکمے نقابہ سیارات کے مندوبین موجود ہیں. عازمین حج سعودی امیگریشن, کسٹم حکام سے فراغت حاصل کرنے کے بعد بسوں میں ، مکہ اور مدینہ میں مختص رہائش گاہوں کی طرف روانہ ھو جائیں گے۔
184،210 پاکستانی حجاج کرام، حج ۔ 2018 کے لئے 450 سے زائد پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں گے.
قونصلیٹ کے منسٹر کواردینشن جاوید رفیق اور ڈائرکٹر حج محمد امتیاز جدہ ائیرپورٹ پر حجاج کا استقبال کر رہے ہیں
قونصل فوزیہ وسیم جدہ ائیرپورٹ پورٹ پر اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہی ہیں