سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پرہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی

سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پرہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی
سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پرہتھیاروں کی پابندی عائد کر دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امن عمل دوبارہ بحال کرنے کے لئے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے جنوبی سوڈان پر ہتھیاروں کی پابندی کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد کے حق میں9 ووٹ ملے جبکہ 6 رکن ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ تشدد کے خاتمے کے لئے قرارداد کی منظوری ناگزیر تھی۔تاہم اقوام متحدہ میں جنوبی سوڈان کے سفیر اکیو بون مالوال نے سلامتی کونسل میں کہا کہ قرارداد کی منظوری سے امن عمل متاثر ہو گا اور یہ اقدام ان تنظیموں کی مکمل ناکامی ہے جو جنوبی سوڈان میں امن قائم کرنا چاہتی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی