پیک فرینز چوکولیشیئس کے ترانے نے پاکستان میں ہنگامہ برپا کردیا

پیک فرینز چوکولیشیئس کے ترانے نے پاکستان میں ہنگامہ برپا کردیا
پیک فرینز چوکولیشیئس کے ترانے نے پاکستان میں ہنگامہ برپا کردیا

  

کراچی (پروموشنل ریلیز)فٹ بال ورلڈ کا عالمی معرکہ اپنے انجام کو پہنچنے کے قریب ہے اور دنیا بھر کے شائقین کھیلوں کے اس سب سے بڑے مقابلے کے جنون میں مبتلا نظر آتے ہیں۔پاکستانی اگرچہ کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں لیکن یہاں بھی فٹ بال کے مداحوں کی تعداد کچھ کم نہیں، جن کی پسندیدہ لیگز اور ٹیموں کی ایک اپنی فہرست ہے۔

دنیا بھر میں فٹ بال کے شائقین کا جوش و جذبہ دیدنی ہے اور مختلف برانڈز اس جوش و جذبے کو مزید ابھارنے کے لیے ان کی خوشی میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا ایک طریقہ موسیقی بھی ہے۔ فٹ بال پر بنایا گیا ایک ترانہ کس طرح شائقین کے دلوں کی دھڑکن مزید تیز کر سکتا ہے اور ایک ترانے کی صورت اختیار کرکے کس طرح ان کے جوش و جذبے کو بڑھا سکتا ہے، اس کا اندازہ پیک فرینز چوکولیشیئس کے ترانے’دھک دھک گول‘ کی بے پناہ مقبولیت سے لگایا جا سکتا ہے۔

پیک فرینز چوکولیشیئس کا گیت ’دھک دھک گول‘جونہی لانچ ہوا، اس قدر مقبول ہوگیا کہ آج فٹ بال کے مداحوں کی زبانوں پر ہے  ان کے ولولے کو دوچند کر رہا ہے۔ ’دھک دھک گول‘نے ناظرین کی تعداد کے حوالے سے ایک ریکارڈ قائم کیا جسے انٹرنیٹ پر اب تک دیکھنے والوں کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہو  چکی ہے ۔

شائقین اس ترانے کو بھلا کیوں پذیرائی نہ بخشتے، پیک فرینز چوکولیشیئس ہی تو پاکستان کا وہ واحد برانڈ ہے جس نے فٹ بال کے جذبے کو پاکستانی شائقین کے دلوں میں ازسرنو جگایا اور اس کھیل کے جوہر لوگوں کے سامنے لے کر آیا۔ پیک فرینز چوکولیشیئس نے پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے جو اقدامات کیے، کوئی دوسرا برانڈ نہیں کر سکا۔ 

یہ ترانہ بنیادی طورپر فٹ بال شائقین اورعالمی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کے حوصلے ،شوق اور عزم کی حوصلہ افزائی کرتاہے ۔اس گیت میں پاکستانیوں کی کھیل سے محبت کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ کرکٹ کی طرح فٹ بال بھی ہمارے معاشرے کے مختلف طبقات کو متحد کرنے کی کس قدر طاقت رکھتا ہے۔ پھر اگر شائقین پیک فرینز چوکولیشیئس کے ’دھک دھک گول‘ پر جھومتے اور سردھنتے نظر آتے ہیں تو یہ بے جا نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھئے 

مزید : کھیل /تفریح