بلاول بھٹونے شہدا مستونگ کے سوگ میں 2دن کے لئے تمام سرگرمیاں معطل کردیں: سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ بلاول بھٹونے شہدا مستونگ کے سوگ میں 2دن کے لئے تمام سرگرمیاں معطل کردیں،جن لیڈروں کوشہدامستونگ کاسوگ نہیں وہ قومی لیڈرکہلانے کے قابل نہیں۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز “ کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرنے کہا کہ 128 لوگوں کے جنازے ہوں دوسری طرف جلسے ،ایساہم نہیں کرسکتے، قومی لیڈربننے کیلئے قوم کے ہردکھ دردمیں شریک ہوناپڑتاہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لیڈروں کوشہدامستونگ کاسوگ نہیں وہ قومی لیڈرکہلانے کے قابل نہیں،سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو2دن بعدراولپنڈی سے وبارہ انتخابی مہم کاآغازکریں گے اور سکیورٹی خدشات کے باوجودملک بھرکے دورے کریں گے۔