نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے:آصف زرداری

نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے:آصف زرداری
نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے:آصف زرداری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے،جب کوئی دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیا ن میں آصف زرداری کا کہناتھا کہ 25جولائی پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی فتح کا دن ہوگا،بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی روشنی اور امن کا منشور ہے،پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں نئی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی دہشت گردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے،شکست کا خوف نہیں تو بلاول بھٹو کا راستہ کیوں روکتے ہو؟بلاول کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔

مزید : قومی