برطانوی ملکہ سے ملاقات ، ڈونلڈٹرمپ نے ایسی افسو سناک حرکت کر دی جو آج تک دنیا کے کسی حکمران نے نہیں کی، ہنگامہ برپا ہوگیا

برطانوی ملکہ سے ملاقات ، ڈونلڈٹرمپ نے ایسی افسو سناک حرکت کر دی جو آج تک دنیا ...
برطانوی ملکہ سے ملاقات ، ڈونلڈٹرمپ نے ایسی افسو سناک حرکت کر دی جو آج تک دنیا کے کسی حکمران نے نہیں کی، ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے اکھڑ پن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، جس کا برطانیہ کے دورے میں انہوں نے ایسا مظاہرہ کیا ہے کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ صدر ٹرمپ گزشتہ روز اپنی اہلیہ میلانیا کے ہمراہ برطانیہ پہنچے جہاں ملکہ برطانیہ نے ونڈسرکیسل میں ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے تمام ادب آداب کی دھجیاں بکھیر دیں اور ملکہ برطانیہ کے ساتھ ایسی حرکت کر دی جو آج تک کسی عالمی رہنماء نے نہیں کی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق صدر ٹرمپ اول تو 12سے 15منٹ تاخیر سے پہنچے اور28ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں ملکہ برطانیہ کو اتنی دیر تک ان کا انتظار کرنا پڑا۔ 


اس کے بعد صدر ٹرمپ نے پروٹوکول کے مطابق ملکہ برطانیہ کے آگے تعظیماً جھکنے سے انکار کر دیا اور اصرار کیا کہ وہ باقی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی طرف ملکہ برطانیہ سے صرف مصافحہ کریں گے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔صدر ٹرمپ نے پروٹوکول کی تیسری اورانتہائی خلاف ورزی یہ کی کہ جب گارڈ آف آنر کا معائنہ کرنے کا وقت آیا تو صدر ٹرمپ 92سالہ ملکہ الزبتھ کے آگے آگے چلنے لگے اور ایک موقع پر ان کی راہ بھی روکی۔ دنیا میں آج تک کسی عالمی رہنماء، حتیٰ کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر نے بھی ان کے آگے چلنے کی گستاخی نہیں کی۔ ان کے شوہر 97سالہ شہزادہ فلپ بھی عوام کے سامنے ملکہ سے چند قدم پیچھے چلتے ہیں، مگر یہ ایسا نہ کرتے تو پھر انہیں صدر ٹرمپ کون کہتا۔


رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے پروٹوکول کی ان سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا بھر سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ گیلیان کیو نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’ڈونلڈٹرمپ کا اگر کوئی پروٹوکول مشیر ہے تو اسے چاہیے کہ اس مشیر کو نوکری سے نکال دے، جو اسے اتنا بھی نہیں بتا سکا کہ ملکہ کے آگے نہیں چلنا۔‘‘الجزیرہ سے وابستہ خاتون صحافی جواینا گیسیوروسکا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’ڈونلڈٹرمپ نے ایسی حرکت کی ہے کہ مجھ سے یہ ویڈیو بھی نہیں دیکھی جا سکی۔ مجھے یقین ہے کہ ٹرمپ کو اس پروٹوکول کا علم تھا لیکن اس نے جان بوجھ کر اسے نظراندازکیا۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -