ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی منشور پیش کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی منشور پیش کردیا
ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی منشور پیش کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابات 2018 کے لیے اپنا منشور پیش کردیا،متحدہ کا منشور خالد مقبول نے پیش کیا۔

جیو نیوز کے مطابق رہنما ایم کیو ایم خالدمقبول نے منشور پیش کرتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 140 اے کے تحت وسائل ضلعی سطح پر منتقل کیے جائیں،پولیس کے نظام میں طویل مدتی اصلاحات لائی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ جاگیردارانہ نظام درست نہیں ہے،جہاں جاگیردارانہ نظام ہوگا وہاں جمہوریت نہیں ہوسکتی جبکہ پاکستان کی ترقی جمہویت سے جڑی ہوئی ہے، انہوں نے کہاکہ ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جہاں سب کو نمائندگی کا اختیار ہو،جہاں مزدوروں کی نمائندگی مزدور کر رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ درست مردم شماری اور انصاف پر مبنی حلقہ بندیاں بےحد ضروری ہیں، کوٹہ سسٹم اہلیت اور قابلیت کا قتل تھا،میرٹ پر مبنی نظام رائج کیا جائے،سندھ میں معذور بلدیاتی نظام دیا گیا،پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت گڈ گورننس کی ہے،صوبے انتظامی یونٹس ہوتے ہیں ان کی تعداد بھی بڑھائی جائے۔خالد مقبول نے کہا کہ غریب بستیوں سے ایم کیو ایم نے نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیجا،بنیادی جمہوریت کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مزید : قومی