”حکومت میں آئے تو پہلے دن ہی یہ کام کردیں گے ۔۔۔“سینیٹر سراج الحق نے ایسی بات کہ دی کہ جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

”حکومت میں آئے تو پہلے دن ہی یہ کام کردیں گے ۔۔۔“سینیٹر سراج الحق نے ایسی ...
”حکومت میں آئے تو پہلے دن ہی یہ کام کردیں گے ۔۔۔“سینیٹر سراج الحق نے ایسی بات کہ دی کہ جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اپر دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پہلے ہی دن ملک میں شریعت کے نفاذ کا اعلان کردیں گے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو ہم آزاد و باوقار خارجہ پالیسی اپنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپر دیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پاس ملک کو معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا پروگرام موجودہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت تحمل ، برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی ماحول کو پرامن رکھے، ہم سب کو متحد ہو کر غربت ،مہنگائی، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف لڑناچاہیے۔سراج الحق کا مزید کہناتھا کہ  دہشت گردوں نے پلٹ کر حملہ کیاہے،سیکیو رٹی ادارے بیرونی دشمنوں کے خلاف اپنا جہاد جاری رکھیں ، اندرونی دشمن سے قوم خود نپٹے گی،دہشتگرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

مزید : قومی