اجے دیوگن پہلی بار سیاست اور کھیل کے گرو کا کردار نبھائیں گے

اجے دیوگن پہلی بار سیاست اور کھیل کے گرو کا کردار نبھائیں گے
اجے دیوگن پہلی بار سیاست اور کھیل کے گرو کا کردار نبھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اگرچہ زیادہ تر ایکشن فلموں کی وجہ سے ہی شہرت رکھتے ہیں، تاہم گزشتہ چند سال سے وہ کامیڈی فلموں میں بھی خود کو منوا چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پلان سی سٹوڈیو اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے بینتر تلے بننے والی فلم میں چوتھی صدی قبل مسیح کے ہندوستانی سیاستدان اور فلاسافر چانکیا کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فلم کی ہدایات نیرج پانڈے دیں گے، جنہوں نے اس سے قبل 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم’ ‘اے ویڈنسٹڈے‘’ 2013 میں ریلیز ہونے والی ‘ سپیشل 26’ اور 2015 میں ریلیز ہونے والی ‘بے بی’ کی ہدایات دی ہیں۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ اجے دیوگن ہدایت کار کے ساتھ کام کریں گے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اور کون شامل ہیں اور فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مزید :

تفریح -