صدی کا سب سے طویل اور مکمل چاند گرہن اس ماہ کی کون سی تاریخ کو ہو گا اور کتنے سالوں کے بعد دوبارہ ایسا منظر دیکھنے کو ملے گا؟انتہائی حیران کن خبر آ گئی

صدی کا سب سے طویل اور مکمل چاند گرہن اس ماہ کی کون سی تاریخ کو ہو گا اور کتنے ...
صدی کا سب سے طویل اور مکمل چاند گرہن اس ماہ کی کون سی تاریخ کو ہو گا اور کتنے سالوں کے بعد دوبارہ ایسا منظر دیکھنے کو ملے گا؟انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)اس صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن 27 اور 28جولائی کی رات کو ہوگا جو تقریباً پونے 2 گھنٹے تک رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 27،28 جولائی کی رات ایک گھنٹہ 43 منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا جو نہ صرف 2001 ء سے اب تک کا سب سے طویل اور مکمل چاند گرہن ہوگا بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی 2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ 27 جولائی کو مریخ زمین کے ٹھیک سامنے ہوگاجبکہ اس دن زمین سورج اور مریخ کے درمیان میں ہوگی,اس طرح جولائی کے آخر اور اگست کے ابتدائی دنوں میں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پورے عرصے مریخ دکھائی دے گا اور عام دنوں کے مقابلے زیادہ چمکدار نظر آئیگا جبکہ یہ 31 جولائی کو زمین کے سب سے قریب ہوگا۔چاند گرہن کی رات مریخ چاند سے کافی قریب ہوگا اور گرہن کے دوران اسے بنا کسی آلہ کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ مریخ اوسطاً ہر 26 مہینے میں ایک مرتبہ زمین سے سورج کے ٹھیک الٹ سمت میں آتا ہے  جبکہ 2003ء کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ مریخ زمین کے اتنا قریب ہوگا اور اتنا چمکدار دکھائی دے گا۔ اگست 2003ء میں یہ تقریباً 60 ہزار سال میں زمین کے سب سے قریب آیاتھا۔

مزید : ماحولیات