”پی ایس او کے تین سال کا ۔۔۔“ سپریم کورٹ نے پی ایس او سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا حکم دیدیا، وہ کام ہو گیا کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں گے

”پی ایس او کے تین سال کا ۔۔۔“ سپریم کورٹ نے پی ایس او سے متعلق اب تک کا سب سے ...
”پی ایس او کے تین سال کا ۔۔۔“ سپریم کورٹ نے پی ایس او سے متعلق اب تک کا سب سے بڑا حکم دیدیا، وہ کام ہو گیا کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے تین سال کے آڈٹ کا حکم دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اگر عمران خان ہار گئے تو آپ کی کتاب کی 3000 کاپیاں خریدوں گا“ ٹوئٹر صارف نے یہ بات کہی تو ریحام خان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ایس او کے تین سال کے آڈٹ کرانے جبکہ موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او سمیت 15 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والی سرکاری کمپنیوں کے سربراہوں کی تحقیقات کا بھی حکم دےدیا ہے۔

عدالت نے پی ایس او کے آڈٹ سے متعلق سپریم کورٹ میں پیش کردہ ٹی او آرز کی منظوری بھی دی، آڈیٹر جنرل کے علاوہ نجی آڈٹ فرم کے پی ایم جی پی ایس او کا آڈٹ کرے گی ، جبکہ پی ایس او سمیت تمام ادارے اس آڈٹ میں آڈیٹر فرم کے ساتھ تعاون کریں گے۔

عدالتی حکم کے مطابق کمپنی کو آڈٹ کیلئے 43 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے اور آڈٹ پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری، فروخت اور انتظامی امور کا کیا جائے گاجبکہ آڈیٹرفرم 5 ہفتے میں اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /بزنس /علاقائی /اسلام آباد