معروف اداکار ہ ند ا یاسر اور یا سر نواز کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے ، لیکن ابھی یہ دونوں کہاں اور کس حال میں ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی رشک کرنے لگیں گے

معروف اداکار ہ ند ا یاسر اور یا سر نواز کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے ، لیکن ابھی یہ ...
معروف اداکار ہ ند ا یاسر اور یا سر نواز کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے ، لیکن ابھی یہ دونوں کہاں اور کس حال میں ہیں؟ دیکھ کر آپ بھی رشک کرنے لگیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زیورخ(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہونے والے اداکارہ ندا یاسر اور اُن کے شوہر اداکار یاسر نواز آج کل اپنے تین بچوں کے ساتھ سوٹزر لینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ ویب سائٹ parhloکے مطابق سوٹزرلینڈ کے دلکش پہاڑوں اور فطری حسن سے مالا مال نظاروں کے درمیان اس جوڑے نے اپنی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جنہیں بے پناہ پسند کیا جا رہا ہے۔


ایک تصویر میں ندا اور یاسر خوبصورت پہاڑی مقام پر اکٹھے نظر آتے ہیں اور ان کے اردگرد کے خوبصورت مناظر کی طرح ان کی ایک دوسرے کے لئے محبت بھی اس تصویر سے عیاں ہے۔
ایک اور تصویر میں پوری فیملی ایک نیلی جھیل کے کنارے نظر آتی ہے اور یہ تصویر کسی پوسٹ کارڈ کی طرح خوبصورت دکھائی دیتی ہے۔
ایک اور تصویر میں یہ سارا خاندان ایک دلکش تفریحی مقامات پر نظر آتا ہے جبکہ ان کے پیچھے نیلے آسمان اور سفید بادلوں کا منظر انتہائی دلفریب دکھائی دیتا ہے۔


سوٹزر لینڈ کی ایک اور انتہائی خوبصورت جھیل میں کشتی رانی کرتے ہوئے بنائی گئی ایک اور تصویر بے حد خوبصورت ہے۔


یاد رہے کہ ندا گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اپنے مارننگ شو اوردیگر پراجیکٹس میں بے حد مصروف رہی ہیں جبکہ یاسر بھی متعدد ڈراموں میں کام کر رہے تھے۔ ایسے میں اس جوڑے کیلئے اپنے بچوں کے ساتھ سوٹزر لینڈ میں گزاری گئی یہ چھٹیاں یقیناًیادگار ثابت ہوں گی۔