’’میں شاپنگ مال گئی تو یہ لڑکے مجھے یہ فحش اشارے کرنے لگے اور پھر ۔۔۔ ‘‘ معروف ماڈل آمنہ بابر کے ساتھ انتہائی شرمناک ترین واقع پیش آگیا

’’میں شاپنگ مال گئی تو یہ لڑکے مجھے یہ فحش اشارے کرنے لگے اور پھر ۔۔۔ ‘‘ ...
’’میں شاپنگ مال گئی تو یہ لڑکے مجھے یہ فحش اشارے کرنے لگے اور پھر ۔۔۔ ‘‘ معروف ماڈل آمنہ بابر کے ساتھ انتہائی شرمناک ترین واقع پیش آگیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)بد قسمتی سے ہم ایک ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں مرد خواتین کو ہراساں کرنے میں ہرگز کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے اور اس سے بھی بڑھ کر بدقسمتی یہ ہے کہ ایسے بدقماش مردوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔ ان شیطان صفت مردوں کے جنسی ہراس کا نشانہ صرف عام خواتین ہی نہیں بنتیں بلکہ اثرو رسوخ کی حامل اورکامیاب و مشہور خواتین بھی ان کے نشانے پر رہتی ہیں۔ اس کی ایک تازہ ترین مثال پاکستان کی مشہور ماڈل آمنہ بابر ہیں جنہیں کچھ آوارہ لڑکوں نے سرعام ایسی بیہودگی کا نشانہ بنایا کہ وہ سوشل میڈیا پر اس کا ذکر کرنے پر مجبور ہوگئیں۔

ویب سائٹ parhloکے مطابق آمنہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعہ کے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا:

میرے ساتھ ابھی جو واقعہ پیش آیا ہے اس پر میں بے حد پریشان اور متفکر ہوں اور سوچ رہی ہوں کہ ہم کس طرح کے معاشرے میں رہتے ہیں ۔میں کچھ ضروری کام نمٹانے کے بعد اپنی والدہ کو لینے جا رہی تھی کہ کچھ لڑکوں نے مجھے دیکھ کر بیہودہ الفاظ کہنے شروع کر دیے اور غیر مناسب اشارے کرنے لگے۔ جب میں نے ان کی بدتمیزی کے ثبوت کے طور پر ان کی تصاویر بنانے کی کوشش کی تو انہوں نے مزید بدتمیزی کی اور غلیظ اشارے بھی کیے۔

انہوں میرا تعاقب کیا اور حتٰی کہ واپسی پر بھی میرے پیچھے تھے۔ انہوں نے میری والدہ کا بھی لحاظ نہیں کیا۔ اس موقع پر کوئی ہماری مدد کرنے والا نہیں تھا ۔ میں حیران ہوں کہ ایسے موقع پر لوگ کیوں کھڑے ہو کر تماشا دیکھتے رہتے ہیں اور کیونکر یہ رویہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس