شہباز شریف اپنی والدہ اور بیٹوں کے ہمراہ ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، جان کر نواز شریف بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بہت بہت شکریہ چھوٹے بھائی“

شہباز شریف اپنی والدہ اور بیٹوں کے ہمراہ ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سیکیورٹی ...
شہباز شریف اپنی والدہ اور بیٹوں کے ہمراہ ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، جان کر نواز شریف بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بہت بہت شکریہ چھوٹے بھائی“

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شریف فیملی نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کے لئے نجی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچ چکی ہے ،جہاں سے  وہ اڈیالہ جیل جائیں گے  نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں  ملاقات کریں گے.

نجی ٹی وی چینل ”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق شریف فیملی نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کے لئے نجی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچ چکی ہے ،جہاں سے وہ ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل روانہ ہو چکے ہیں،شریف فیملی میں نواز شریف کی والدہ ،شہباز شریف ،حمزہ شہبازاور سلمان شہباز شامل ہیں جو کہ کچھ دیر میں نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں گے،اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ سابق وزیر اعظم کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات ہو پائے گی کہ نہیں اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اگر ملاقات ہوئی تو یہ کتنی دیر کی ہو گی ۔یاد  رہے کہ نواز شریف اور مریم نوا ز کو گزشتہ روز لندن سے لاہور پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور وہاں سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لے جا کر بذریعہ سڑک اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم مشاورت اور وکالت نامے پر دستخط کرانے  کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی اور جیل سپریٹنڈنٹ کی موجود گی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے صرف پانچ منٹ ملاقات کر سکی تھی۔

مزید : قومی