ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں:خواجہ سعد رفیق

ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ...
ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں:خواجہ سعد رفیق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید کُکرے پڑ گئے ہیں ، نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ،ججوں کی بحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اعتراز احسن کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دینے کے بیان پر سعد رفیق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلن کے باعث اعتزاز احسن کی آنکھوں میں شاید ککرے پڑ گئے ہیں،نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا، درجنوں میڈیا انٹرویوز دیئے، ہزاروں افراد کو ہاتھ ہلایا اور ملایا ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی تحریک میں اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کی تحریک میں جب تک نواز شریف سڑکوں پر نہیں آئے موصوف(اعتزاز احسن) اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے ،جب بھی جھوٹ بولو گے ٹِکا کر جواب ملے گا۔

مزید : قومی