بالآخر نواز شریف کی ضعیف والدہ کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی

بالآخر نواز شریف کی ضعیف والدہ کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی
بالآخر نواز شریف کی ضعیف والدہ کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ اپنے چھوٹے بیٹے شہباز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شہباز شریف اپنی والدہ اور بیٹوں کے ہمراہ ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، جان کر نواز شریف بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”بہت بہت شکریہ چھوٹے بھائی“ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف فیملی نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کے لئے نجی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچی جہاں سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔ شریف فیملی کی اڈیالہ آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم نے نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر ائیرپورٹ جانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد رائے ونڈ کے باہر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے اور انہیں گھر میں ہی نظربند کر دیا گیا تھا۔

نواز شریف اور مریم نواز لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ دونوں کو حج لاﺅنج میں بٹھایا گیا ہے اور نواز شریف کی ان کی والدہ سے ملاقات بھی کروائی جائے گی لیکن ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا تاہم اب نواز شریف کی والدہ کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /لاہور