خلائی مخلوق پوری الیکشن کیمپین چلا رہی ہے: رانا ثنا اللہ 

خلائی مخلوق پوری الیکشن کیمپین چلا رہی ہے: رانا ثنا اللہ 
خلائی مخلوق پوری الیکشن کیمپین چلا رہی ہے: رانا ثنا اللہ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق پوری الیکشن کیمپین چلا رہی ہے، پی ٹی آئی لیڈرز خود کہتے ہیں کہ ہم خلائی مخلوق ہیں ۔

نجی ٹی وی ’’ سما نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’ 360ایجنڈا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ نو زشریف آئے ہی گرفتار ہونے کیلئے تھے،میرے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں کارکن تھے لیکن ہمارے بہت سے کارکنان کو گرفتار کیا گیا،اگر ایئر پورٹ پر حملہ کرنا ہوتا توہم لوہاری گیٹ نہ جاتے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے 2بیانیے ہیں ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ اور ’’خدمت کو ووٹ دو ‘‘ جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف’’ خدمت کو ووٹ دو ‘‘ کے زیادہ قریب ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد