شہباز شریف اور ان کی والدہ کی نواز شریف سے ملاقات کس جگہ کروائی گئی؟ حیران کن خبر آ گئی

شہباز شریف اور ان کی والدہ کی نواز شریف سے ملاقات کس جگہ کروائی گئی؟ حیران کن ...
شہباز شریف اور ان کی والدہ کی نواز شریف سے ملاقات کس جگہ کروائی گئی؟ حیران کن خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی بیگم شمیم، شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف سے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”اگر عمران خان ہار گئے تو آپ کی کتاب کی 3000 کاپیاں خریدوں گا“ ٹوئٹر صارف نے یہ بات کہی تو ریحام خان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا 

شریف فیملی نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کے لئے نجی طیارے کے ذریعے نور خان ائیربیس پہنچی جہاں سے اڈیالہ جیل گئے اور نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ شریف فیملی میں نواز شریف کی والدہ ،شہباز شریف ،حمزہ شہبازاور سلمان شہباز شامل ہیں جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نوا ز کو گزشتہ روز لندن سے لاہور پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور وہاں سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لے جا کر بذریعہ سڑک اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم مشاورت اور وکالت نامے پر دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی اور جیل سپریٹنڈنٹ کی موجود گی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے صرف پانچ منٹ ملاقات کر سکی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /راولپنڈی /لاہور