”مبارک ہو۔۔۔” مفتی منیب الرحمان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

”مبارک ہو۔۔۔” مفتی منیب الرحمان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
”مبارک ہو۔۔۔” مفتی منیب الرحمان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مرکزی رویت ہلال کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ ذی القعد کا چاند نظر آگیا ہے اور کل یکم ذی القعد ہو گی ۔

نجی ٹی وی چینل ”ایکسپریس نیوز “ کے مطابق وزارت مذہبی امور میں ذی القعد کاچاند نظر آنے کے اعلان کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، افتخار حسین، میاں عنایت الرحمن، سید خالد محمود ندیم ، علامہ شاہد علی شاہ گیلانی،غلام مرتضیٰ ، مولانا عبدالکبیر آزاد، مفتی ابراہیم قادری سمیت اسلام آباد ریجن سے علامہ سجاد نقوی، احمد حسن چشتی، ضیااللہ خان، حافظ محمد اسحق ظفر اور ظفراقبال نے بھی شرکت کی۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ گزشتہ چنددنوں میں سانحہ پشاور،بنوں اور مستونگ میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ، ان سانحات پرپوری قوم دکھی ہے اور اس دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

مزید : قومی