شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون کا فلسطینیوں پر حملہ

شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون کا فلسطینیوں پر حملہ
شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون کا فلسطینیوں پر حملہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جبالیا ( صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے2 الگ الگ گروپوں پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے بمباری کی گئی ۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ڈرون طیاروں نے شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر کاغذی جہاز اور گیسی غبارے اڑانے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا، تاہم فلسطینی شہری معجزانہ طورپر محفوظ رہے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون طیاروں نے فلسطینیوں کے 2 گرپوں کے قریب بم گرائے مگر کسی فلسطینی کے جانی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری 30 مارچ سے تحریک حق واپسی کے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین آئے روز اسرائیلی کالونیوں کا آتش گیر کاغذی جہازوں کے ذریعے حملے کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی