مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ ولی خان لیویز تھانہ میں درج کرلیا گیا 

مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ ولی خان لیویز تھانہ میں درج کرلیا گیا 
مستونگ خودکش دھماکے کا مقدمہ ولی خان لیویز تھانہ میں درج کرلیا گیا 

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں ہونیوالے خودکش دھماکے کا مقدمہ ولی خان لیویز تھانہ مستونگ میں درج کرلیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل نے لیویز ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں پی بی 35پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج خان رئیسانی کی کارنر میٹنگ میں ہونیوالے خودکش بم دھماکے کا مقدمہ نمبر 16-2018 لیویز تھانہ ولی خان میں لیویز اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ،مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ ،ایکسپلویژو ایکٹ ،قتل اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ سے 35 کلو میٹر دور مستونگ کے علاقے درینگڑھ  میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خوفناک خود کش حملے میں سراج رئیسانی سمیت اب تک  197 افراد شہیدجبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔دوسری طرف 

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خودکش حملے کےالمناک  واقعے کے بعد صوبے کی فضا سوگوار ہے،حکومت بلوچستان کی جانب سے سانحہ مستونگ پر 2 روزہ سوگ کے اعلان پر تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں ہےجبکہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی سانحہ مستونگ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور پارٹی کا کوئٹہ میں ہونے والا آج کا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ