”عوام ایسے نہیں ووٹ دے گی بلکہ۔۔۔“ ایاز صادق نے عمران خان کو ووٹ لینے کیلئے کیا کرنے کا مشورہ دیا؟ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

”عوام ایسے نہیں ووٹ دے گی بلکہ۔۔۔“ ایاز صادق نے عمران خان کو ووٹ لینے کیلئے ...
”عوام ایسے نہیں ووٹ دے گی بلکہ۔۔۔“ ایاز صادق نے عمران خان کو ووٹ لینے کیلئے کیا کرنے کا مشورہ دیا؟ جان کر آپ کی ہنسی چھوٹ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان پنجاب کے لوگوں کو گدھا کہتے ہیں وہ گالم گلوچ کی سیاست ترک کر کے خدمت کی سیاست کو ترجیح دیں, تب ہی عوام آپ کو ووٹ دے گی ۔


نجی ٹی وی چینل ”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان پنجاب کے لوگوں کو گدھا کہتے ہیں وہ گالم گلوچ کی سیاست ترک کر کے خدمت کی سیاست کو ترجیح دیں تو ہی عوام آپ کو ووٹ دے گی نہیں تو آئندہ انتخابات کے بعد تحریک انصاف کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ لوگو ں کے ساتھ ایسا رویہ رکھیں گے تو لوگ آپ کو رد کردیں گے ،عوام با شعور ہو چکے ہیں، اب وہ خدمت کی ساست کرنے والوں کو ہی ووٹ دےں گے، ہماری حکومت نے ملک میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جبکہ الزام خان نے اپنے صوبے میں ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ،ایاز صادق نے کہا کہ تبدیلی تقریریں کرنے سے نہیں آتی بلکہ خدمت کرنے سے آتی ہے ،آپ نے 300 ڈیموں کا وعدہ کیا تھا کہ میں 300 ڈیم بناوں گا ہم بھی آپ کے وہ ڈیم دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -