بھارتی فوج فنڈز کی بچت کے لئے کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور

بھارتی فوج فنڈز کی بچت کے لئے کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور
بھارتی فوج فنڈز کی بچت کے لئے کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی فوج فنڈز کی بچت کیلئے کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور کرنے لگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج ملک بھر میں پھیلے ہوئے کنٹونمنٹ کے علاقوں کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فنڈز کی بچت کی جا سکے۔ برطانوی فوج کے تحت 250 سال پہلے ہندوستان بھر میں چھاؤنیاں یا کنٹونمنٹ علاقے قائم کیے گئے تھے۔بھارتی فوج نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کے اندر موجود ملٹری ایریاز کو ملٹری سٹیشن بنایا جا سکتا ہے جبکہ کنٹونمنٹ کے سویلین علاقوں کو مقامی میونسپل حکام کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔بھارت میں اس وقت 62کنٹونمنٹ علاقے ہیں جہاں فوجی اور سویلین شہریوں کی کل آبادی 50 لاکھ ہے، بھارت میں کنٹونمنٹ علاقوں کی بحالی کا بجٹ اس سال 476کروڑ روپے تھا۔