اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، شریف فیملی نور خان ائیربیس روانہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )اڈیالہ جیل میں شریف خاندان کی نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ملاقات کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد شریف خاندان واپس نور خان ائیربیس روانہ ہو گئے ۔شریف فیملی کی ملاقات ایک گھنٹہ 20منٹ جاری رہی ۔
نجی ٹی وی چینل ”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق اڈیالہ جیل میں شریف خاندان کی نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی ملاقات کا وقت ختم ہو گیا ہے جس کے بعد شریف خاندان واپس نور خان ائیربیس روانہ ہو گئے ۔شریف فیملی کی ملاقات ایک گھنٹہ 20منٹ جاری رہی ،شریف خاندان کی ملاقات جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں کروائی گئی ،شریف فیملی میں نواز شریف کی والدہ ،شہباز شریف ،حمزہ شہبازاور سلمان شہبازاور نواز شریف کے ڈاکٹرآصف شامل تھے ۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نوا ز کو گزشتہ روز لندن سے لاہور پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور وہاں سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لے جا کر بذریعہ سڑک اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم مشاورت اور وکالت نامے پر دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی اور جیل سپریٹنڈنٹ کی موجود گی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے صرف پانچ منٹ ملاقات کر سکی تھی۔