”افغانستان میں امن کیلئے مسلم دنیا یہ کام کرے“ شاہ سلمان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

”افغانستان میں امن کیلئے مسلم دنیا یہ کام کرے“ شاہ سلمان نے ایسا مطالبہ کر ...
”افغانستان میں امن کیلئے مسلم دنیا یہ کام کرے“ شاہ سلمان نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (آن لائن)خادم حرمین شریفین نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا افغانستان میں مستقل امن کیلئے کردار ادا کرے اور طالبان مذاکراتی عمل کو قبول کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں 2روزہ بین الاقوامی علما کانفرنس میں پاکستان سمیت سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے 105 علما و مشائخ نے شرکت کی۔

اس موقع پر شاہ سلمان نے مسلم امن سے متعلق مسلم علماء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں مستقل امن کیلئے کردار ادا کرے اور طالبان مذاکراتی عمل کو قبول کریں۔اجلاس میں افغانستان میں باہمی ہم آہنگی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس کے 7 نکاتی اختتامی اعلامیہ میں افغانستان میں قیام امن اور باہمی اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے پر زور دیا گیا اور خودکش حملوں کی بھرپور مذمت کی گئی۔اعلامیہ میں افغان حکومت اور طالبان سے جنگ بندی اور مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -