یورپی یونین اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کر رہا،احتجاج کے لئے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے:اسرائیلی وزیراعظم 

یورپی یونین اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کر رہا،احتجاج کے لئے سفیر کو دفتر ...
یورپی یونین اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کر رہا،احتجاج کے لئے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے:اسرائیلی وزیراعظم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے تل ابیب میں متعین یورپی یونین کے سفیر ایمانویل گیا فریٹ کو دفتر خارجہ طلب کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بعض یورپی ممالک اسرائیلی ریاست کے قیام اور اس کے وجود کو تسلیم کرنے سے منکر ہیں،لہذایورپی یونین کے سفیر کو ایک احتجاجی مراسلہ دینے کیلئے دفتر خارجہ طلب کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یورپی سفارتکاروں نے بعض قصبوں میں صرف یہودیوں کو بسانے کے اسرائیلی فیصلے کیخلاف اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فیصلہ جمہوری اقدار کے منافی ہے جو کہ نسل پرستی کو ہوا دے گا۔اسی بات کی بنیاد پر اسرائیل نے یورپی یونین سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔