چینی صدر شی جن پنگ کا 19جولائی سے جنوبی افریقہ سمیت 5 ممالک کے دورے کا اعلان 

چینی صدر شی جن پنگ کا 19جولائی سے جنوبی افریقہ سمیت 5 ممالک کے دورے کا اعلان 
چینی صدر شی جن پنگ کا 19جولائی سے جنوبی افریقہ سمیت 5 ممالک کے دورے کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ انیس سے چوبیس جولائی تک متحدہ عرب امارات، سینیگال، روانڈا ، اور جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پھنگ 27اور 28تاریخ کو برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپسی پر ماریشس کا خیر سگالی دورہ بھی کریں گے۔ یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چانگ جون نے نیوز بریفنگ میں بتائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس 25تا 27 جولائی جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبر گ میں منعقد ہو گی۔صدر شی جن پھنگ سربراہی کانفرنس کے دوران متعلقہ ممالک کے رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔