''شریف فیملی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئے کون آ گیا۔۔۔?'' دیکھ کر مریم نواز تو کیا نواز شریف بھی حیران رہ جائیں گے

''شریف فیملی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئے کون آ گیا۔۔۔?'' ...
''شریف فیملی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئے کون آ گیا۔۔۔?'' دیکھ کر مریم نواز تو کیا نواز شریف بھی حیران رہ جائیں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شریف خاندان کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد مریم نواز کے داماد راحیل منیر اوربیٹی مہرالنساءبھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ،مریم نوازکے داماد اوربیٹی کھانا،پھل اورکپڑے ساتھ لائے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد مریم نواز کے داماد راحیل منیر اوربیٹی مہرالنساءبھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ،مریم نوازکے داماد اوربیٹی کھانا،پھل اورکپڑے ساتھ لائے، ان کی ملاقات تقریباََ آدھا گھنٹہ تک جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی ۔واضح رہے اس سے قبل شریف فیملی بھی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کر چکے ہیں جن کی ملاقات ایک گھنٹہ 20منٹ تک چلتی رہی۔ 

شریف فیملی میں نواز شریف کی والدہ ،شہباز شریف ،حمزہ شہبازاور سلمان شہبازاور نواز شریف کے ڈاکٹرآصف شامل تھے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نوا ز کو گزشتہ روز لندن سے لاہور پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور وہاں سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لے جا کر بذریعہ سڑک اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم مشاورت اور وکالت نامے پر دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی اور جیل سپریٹنڈنٹ کی موجود گی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے صرف پانچ منٹ ملاقات کر سکی تھی۔

مزید : قومی