پشاور،مستونگ اوربنوں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں،امیر حیدر خان ہوتی

پشاور،مستونگ اوربنوں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں،امیر حیدر خان ہوتی
پشاور،مستونگ اوربنوں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں،امیر حیدر خان ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرہوتی نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ملک کو غیر مستحکم کرنےکی سازشیں شروع ہوگئی ہیں،دشمن کی ہرسازش کو اتحاد اور یکجہتی سے نا کام بنائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز “ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیرحیدرہوتی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور،مستونگ اوربنوں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں،ایک بار پھر ملک کو غیر مستحکم کرنےکی سازشیں شروع ہوگئی ہیں،دشمن کی ہرسازش کو اتحاد اور یکجہتی سے نا کام بنائیں گے،دشمن یہ نہ سمجھیں کہ ہم ان کیلئے میدان خالی چھوڑیں گے، انہوں نے کہا کہ بلور خاندان نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،ہارون بلور کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، ہم نے اپنے بھائی کو کھو دیا ہے جس نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور پارٹی قائدین کے ہر حکم سر خم کرتے ہوئے تسلیم کیا ۔

مزید :

قومی -