کرسٹیانورونالڈو کا فیملی اور دوستوں کے لئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام

کرسٹیانورونالڈو کا فیملی اور دوستوں کے لئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام
کرسٹیانورونالڈو کا فیملی اور دوستوں کے لئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام

  

ایتھنز(یواین پی)پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اٹلی کے کلب جیوونٹس کیساتھ تاریخ ساز ڈیل ہونے کی خوشی میں اپنی فیملی اور دوستوں کوپرتکلف ڈنر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رونالڈوان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ سیر کیلئے یونان میں موجود ہیں اور انہوں نے ایتھنز کے ایک معروف ہوٹل میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی۔33سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے چنددن قبل سپین کے کلب ریال میڈرڈ کو چھوڑ کر جیوونٹس کے ساتھ ایک بیش قیمت معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

مزید : کھیل