”پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ شخص وزیراعظم کا امیدوار ہو گا اگر۔۔۔“ بلاول بھٹو زرداری نے ایسا نام لے لیا کہ جان کر ہر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھے گا ”یا اللہ خیر“

”پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ شخص وزیراعظم کا امیدوار ہو گا اگر۔۔۔“ بلاول بھٹو ...
”پیپلز پارٹی کی طرف سے یہ شخص وزیراعظم کا امیدوار ہو گا اگر۔۔۔“ بلاول بھٹو زرداری نے ایسا نام لے لیا کہ جان کر ہر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھے گا ”یا اللہ خیر“

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مخلوط حکومت ہوئی توآصف زرداری پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کیلیے امیدوارہونگے،پیپلز پارٹی کے ن لیگ اورپی ٹی آئی سے نظریاتی اختلافات ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جیو نیوز کے پروگرام”جرگہ“ میں گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان ،ایران گیس پائپ لائن پیپلزپارٹی کی خارجہ پالیسی کا نتیجہ تھی،ن لیگ اورپی ٹی آئی کے معیشت اورانتہاپسندی پرنظریات ایک جیسے ہیں،پیپلز پارٹی کے ن لیگ اورپی ٹی آئی سے نظریاتی اختلافات ہیں،بھٹوکے نیشنلائزیشن پروگرام سے غریبوں کوفائدہ ہواتھا،مخلوط حکومت ہوئی توآصف زرداری پیپلزپارٹی کے وزیراعظم کیلیے امیدوارہونگے،عمران خان نے سینیٹ چیئرمین کے معاملے پر2دن پہلے اپناذہن تبدیل کردیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاناماانٹرنیشنل اسکینڈل تھا ،پیپلز پارٹی کی حکومت میں ایساکوئی الزام نہیں لگا ہے،میں نے اپنا سیاسی سفر19سال کی عمر سے شروع کیا،بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت8لاکھ افرادکوغربت سے نکالا ہے،مجھے اپنی والدہ کا مشن مکمل کرنا ہے۔عدالتی اصلاحات پارٹی منشور کا حصہ ہے،آج تک ہمیں انصاف نہیں ملاہے،بے نظیر بھٹو کے کیس میں انصاف کیلیے اقوام متحدہ تک گئے،مجھے خطرات کا سامنا ہے لیکن میرے پاس کوئی آپشن نہیں ہے،میں لندن جا کر نہیں بیٹھ سکتا ہوں۔

مزید : قومی