بھارت کے نامور مسلمان کرکٹر نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے
ممبئی (یوا ین پی)سابق بھارتی بیٹسمین محمد کیف نے تمام طرز کی فرسٹ کلاس کرکٹ سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد کیف نے سیکریٹری بی سی سی آئی امیتابھ چوہدری اور قائم مقام صدر سی کے کھنہ کو ای میل میں بتایا کہ ملک کی نمائندگی دیرینہ خواب تھا اور انہیں خوشی ہے کہ قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔یادرہے کہ اچھی فیلڈنگ ان کی وجہ شہرت بنی اور وہ125ون ڈے اور 13ٹیسٹ میں بھارت کی نمائندگی کر سکے۔