سانحہ مستونگ دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ،ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت پر کہرام، دوسرے خاندان کے 7 افراد منوں مٹی تلے سو گئے

سانحہ مستونگ دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ،ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت ...
سانحہ مستونگ دو خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ،ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت پر کہرام، دوسرے خاندان کے 7 افراد منوں مٹی تلے سو گئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع مستونگ خودکش حملہ کئی گھروں کو ویران کر گیا، ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت پر کہرام، دوسرے خاندان کے 7 افراد منوں مٹی تلے سو گئے۔مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ پر دہشتگردوں کا حملہ میں قیامت صغریٰ نے کئی گھر اجاڑ دیئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے جیتے جاگتے انسان لاشوں میں تبدیل ہوگئے۔ اس اندوہناک واقعے نے درجنوں گھروں کے چراغ گل کیے جبکہ ایک ہی خاندان کے 13 افراد کی شہادت بھی ہوئی۔ دوسری طرف ایک گھر کے 7 افراد کی شہادت نے بھی ورثا کو خون کے آنسو رْلا دیا۔ غم سے نڈھال ورثا نے پیاروں کو مٹی کے سپرد کردیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے جلسے میں حملے میں سراج رئیسانی سمیت 197 افراد شہید، جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جبکہ دوسرے روز بھی سانحہ مستونگ نے پورے ملک کی فضا کو سوگوار کر رکھا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ