امریکی انتخابات میں 12 روسی فوجی جاسوسوں پر مداخلت کا الزام

امریکی انتخابات میں 12 روسی فوجی جاسوسوں پر مداخلت کا الزام
امریکی انتخابات میں 12 روسی فوجی جاسوسوں پر مداخلت کا الزام

  

واشنگٹن(آن لائن)امریکا کی وفاقی جیوری نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ انتخابی کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کی سازش میں 12 روسی فوجی اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 29صفحات پر مشتمل دستاویز میں الزام لگایا گیا ہے کہ روسی کارندوں نے 2016 کے انتخابات میں 2 طرح سے مداخلت کی، جن میں کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم سے وابستہ رضاکاروں اور ملازمین کے اِی میل اکاؤنٹس، جن میں چیئر مین بھی شامل ہیں، کو ہیک کرنا اور مواد کو عام پبلک میں افشاں کرنا شامل تھا۔روس کی مداخلت کے معاملے پر سینٹ پیٹرز کے ایک فارم میں قائم ’انٹرنیٹ رسرچ ایجنسی‘ کے سماجی میڈیا پر اثر و رسوخ کا نمایاں فائدہ اٹھایا گیا۔فروری میں، ایک گرینڈ جیوری نے اس ادارے کے ملازمین اور مالیاتی پشت پناہی والی کمپنی کے 12 اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی تھی۔سپیشل کونسل، رابرٹ موئلر اور معاون اٹارنی جنرل راڈ روزنسٹائن نے جمعے تک تازہ الزامات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی