نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں کون سے قیدی نمبر الاٹ کئے گئے ہیں اور کون سے سیل میں رکھا گیا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں کون سے قیدی نمبر الاٹ کئے گئے ہیں ...
نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں کون سے قیدی نمبر الاٹ کئے گئے ہیں اور کون سے سیل میں رکھا گیا ہے؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا چکا ہے جہاں دونوں کو قیدی نمبر بھی الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔''شریف فیملی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کیلئے کون آ گیا۔۔۔?'' دیکھ کر مریم نواز تو کیا نواز شریف بھی حیران رہ جائیں گے 
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف کو قیدی نمبر 3421 الاٹ کیا گیا ہے اور مریم نواز شریف کو قیدی نمبر 3422 الاٹ دیا گیا ہے جبکہ نواز شریف کو سیل نمبر 11 میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کو قید کی سزا سنائی تھی جنہیں گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم اور مریم نواز شریف کو گرفتار کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور پھر بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔