پاکستان پیپلزپارٹی کی پہچان اورمنشور ہی کرپشن ہے،رہنما ایم کیو ایم عامر خان

پاکستان پیپلزپارٹی کی پہچان اورمنشور ہی کرپشن ہے،رہنما ایم کیو ایم عامر خان
پاکستان پیپلزپارٹی کی پہچان اورمنشور ہی کرپشن ہے،رہنما ایم کیو ایم عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینئر ڈپٹی کنوینئیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو اور کرپشن کنگ جیل کے اندر چلے جائیں تب ہی اس ناسور کا خاتمہ ہوگا ۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز “ کے مطابق “سینئر ڈپٹی کنوینئیر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان عامر خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کراچی میں لوگوں کو قتل کیا جارہا تھے اس وقت عمران کی زبان پرتالے کیوں پڑے تھے ،کیوںعمران خان اب کراچی آکر ووٹ مانگ رہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی پہچان اورمنشور ہی کرپشن ہے،پیپلزپارٹی کے سربراہ مسٹرٹین پرسنٹ کہلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج کہہ رہے ہیں انکے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،کیا ان کو اپنی 300 ارب کی کرپشن والی بات بھول چکی ہے ،عامر خان نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کراچی والوں کو صوبے کی ضرورت نہیں،وہ یہ بات کہنے والے کون ہوتے ہیں،انہوں نے ساری زندگی کرکٹ کھیل کر گزاری اب آکر ملک کی قسمت سنوارنے کی بات کرتے ہیں ۔

مزید :

قومی -