اڈیالہ جیل پہنچنے پر میڈیکل چیک اپ کیا گیا تو نواز شریف اور مریم نواز کے دل کس رفتار سے دھڑک رہے تھے؟ جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ”اوہ توہاڈی خیر“

اڈیالہ جیل پہنچنے پر میڈیکل چیک اپ کیا گیا تو نواز شریف اور مریم نواز کے دل کس ...
اڈیالہ جیل پہنچنے پر میڈیکل چیک اپ کیا گیا تو نواز شریف اور مریم نواز کے دل کس رفتار سے دھڑک رہے تھے؟ جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ”اوہ توہاڈی خیر“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے طبی معائنہ کی رپورٹ کے مطابق نو از شریف کی نبض کی رفتار 76 درجے فی منٹ جبکہ مریم نواز کی ر نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق اڈیالمیں نیب کے میڈیکل بورڈ کا اجلاس 40 منٹ تک جاری رہا۔ڈاکٹرز نے نواز شریف سے نام، عمر، امراض، ادویات، صحت سے متعلق پوچھا اور ایک سوالنامہ پر کیا۔معائنہ کے وقت نواز شریف کا بلڈ پریشر 90-130، شوگر لیول 162 تھا جب کہ نبض کی رفتار 76 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔

سابق وزیراعظم انسولین، امراض قلب سمیت مختلف ادویات ہمراہ لائے ہیں۔میڈیکل بورڈ میں شامل خاتون ڈاکٹر نے مریم نواز کا طبی معائنہ کیا۔ معائنہ کے وقت مریم نواز کا بلڈ پریشر 80-120 درجے، شوگر لیول نارمل اور نبض کی رفتار 80 درجے فی منٹ ریکارڈ کی گئی۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز معدے کے مرض میں مبتلا ہیں اور ادویات لیتی ہیں، میڈیکل بورڈ کے اجلاس کے دوران مریم نواز کا رویہ نارمل رہا اور پرسکون دکھائی دیں۔

مزید : قومی