حسین نواز اور جج ارشد ملک کی ملاقات کب ہوئی اور دونوں میں تلخ کلامی کیوں ہوئی ؟حیران کن خبر آگئی

حسین نواز اور جج ارشد ملک کی ملاقات کب ہوئی اور دونوں میں تلخ کلامی کیوں ہوئی ...
حسین نواز اور جج ارشد ملک کی ملاقات کب ہوئی اور دونوں میں تلخ کلامی کیوں ہوئی ؟حیران کن خبر آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور جج ارشد ملک کے درمیا ن 27رمضان کو ملاقات ہوئی جس میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق جج ارشد ملک اور حسین نواز کے درمیان ملاقات مدینہ کے ایک ہوٹل میں ہوئی، جج کے آنے جانے اور ملاقات کی گفتگو بھی ریکارڈ کی گئی۔جج نے نواز شریف کیس پر فیصلے سے متعلق پس پردہ کچھ شخصیات کے نام حسین نواز کو بتائے۔ ملاقات میں حسین نواز نے جج کو کسی قسم کی رشوت کی پیشکش کی نہ کوئی دھمکی دی۔ جج ارشد ملک نے حسین نواز کو بتایا کہ فیصلے میں متعدد جگہوں پر غلطیاں موجود ہیں۔ملاقات میں جج ارشد ملک اور حسین نواز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، حسین نواز نے جج ارشد ملک سے کہا کہ آپ نے غلط فیصلہ کیوں دیا؟۔

مزید : قومی