آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل ،آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ لارڈز میں ٹکرائیں گی

آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل ،آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ لارڈز میں ٹکرائیں گی
آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل ،آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ لارڈز میں ٹکرائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ورلڈ کپ 2019کا فائنل میچ آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان آج کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیمیں پہلی بار ورلڈکپ جیت کر تاریخ تبدیل کرنے کے لیے پر عزم ہیں ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ہفتے کو لارڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اوئن مورگن نے کہا کہ فائنل پوری ٹیم کے لیے خاص ہے اور سب اس موقع پر جذباتی ہورہے ہیں، دنیا کی دو بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اتریں گی، گذشتہ پانچ ہفتوں میں ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے، نیوزی لینڈ کو ہرانے کیلئے ہمیں آسٹریلیا جیسی کارکردگی دکھانا ہوگی، نیوزی لینڈ کا شمار خطرناک ٹیموں میں ہوتا ہے، ہر کھلاڑی نے ٹیم کو فائنل تک لانے میں کردار ادا کیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ جیتنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، ہمیں فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا یہی ہمارے لیے بہتر ہے، ہمیں اپنی قابلیت کا علم ہے لیکن کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کے بجائے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرجوش کھلاڑی کمٹمنٹ دکھا رہے ہیں، جیت کے علاوہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ کھیل پر فوکس کریں، ابھی تک ہماری ٹیم نے جو کارکردگی دکھائی ہے اس پر فخر ہے، کوشش کریں گے نتیجہ حاصل کرنے کیلئے جذباتی نہ ہوں اور ٹھنڈے مزاج کے ساتھ کھیلیں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ 2 ایسی ٹیمیں ہیں جو اب تک کوئی بھی ورلڈ کپ اپنے نام نہیں کرسکی ہیں۔ لارڈ ز کے میدان پر ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں جیت جس بھی ٹیم کا مقدر بنی، تاریخ ضرور رقم ہوگی۔انگلینڈ اب تک 3 ورلڈ کپ کے فائنل کھیل چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا یہ لگاتار دوسرا فائنل ہوگا۔ لارڈز میں 1979 میں انگلینڈ کو فائنل میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی جبکہ 1992 کے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ لارڈز میں فائنل کے ساتھ ہی ا?ئی سی سی ورلڈ کپ کا میلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ فائنل ہارنے والی ٹیم 20 لاکھ ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -