آٹے پر سیلز ٹیکس لگا کر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا،جواد احمد

  آٹے پر سیلز ٹیکس لگا کر عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا،جواد احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تک سب کیلئے خو شحالی نہیں آئیگی جب تک مڈل کلاس،محنت کش اپنے ا ٓپ کواپنے طبقے کے لئے سیاسی پارٹی کے طورپرمنظم نہ کریں اورطالبعلموں،نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادان کے ساتھ شامل نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ آٹے پر 17فی صد سیلز ٹیکس لگا کر غریب عوام سے روٹی کھانے کا حق بھی چھین لیا گیا،پاکستا ن کی تاریخ میں پہلی بار آٹے پر سیلز ٹیکس لگ کر عوام سے مذاق کیا گیاوہ ورکرز سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ان کا مزیدکہنا تھا کہ پے در پے ٹرین حادثات کے بعد اب وزیر ریلویز شیخ رشید احمدکو خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے۔


،ماضی میں وزیر اعظم عمران خان ٹرین حادثات پرخواجہ سعد رفیق کو مستعفی ہونے کا کہتے رہے۔
 مگر اپنے وزیر ریلویز کے حوالے سے ان کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے پاس کوئی ماہر اقتصادیات نہیں تھا جو ہماری ضروریات کے مطابق بجٹ بناتا، اگرعوام کو ریلیف نہ ملا تو یہ سڑکوں پر احتجاج کرینگے اور عمران خان کو حکومت کرنی مشکل ہو جائے گی عمران خان غریب عوام کی طرف توجہ دیں اور ان کے مسائل سمجھیں ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا کر جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں سے جیل بھیج کر اپنے مقاصد حاصل کرلیں گے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔