انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ آج ہو گا

  انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ آج ہو گا

لاہور(سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ آج ہوگا، انتظامات مکمل کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں 50ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ایس ٹیکنالوجی کا ٹیسٹ مشترکہ ہوگا۔ ٹیسٹ کا دورانیہ 100منٹ کا ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ پنجاب کے13 امتحانی مراکز میں صبح 10بجے شروع ہوگا۔ امیدواروں کو 9 بجے امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس نے سیکیورٹی کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

پنجاب بھر میں انٹری ٹیسٹ کے لیے 13امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔امتحانی مرکز میں امیدوار کو شناخت کے لیے تصویر والا دستاویزی ثبوت قومی شناختی کارڈ،میٹرک کی سند/اے لیول کی صورت میں اسٹیٹمنٹ آف انٹری مہیا کرنا ہو گا۔داخلہ ٹیسٹ کے نتیجے کا اعلان21 جولائی بروز اتوارکو کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1