محکمہ ایکسائز نے ہاتھ سے لکھے پراپرٹی چالانوں پر پابندی عائد کر دی

  محکمہ ایکسائز نے ہاتھ سے لکھے پراپرٹی چالانوں پر پابندی عائد کر دی

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہوری ہو جائیں ہوشیار خبردار،محکمہ ایکسائز نے ہا تھ سے لکھے پراپرٹی ٹیکس چالانوں پر پابندی لگادی۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ہاتھ سے لکھے پراپرٹی ٹیکس چالانوں پر پابندی لگادی اب  شہریوں کو صرف کمپیوٹرائزڈ چالان ملیں گے، محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ادارے میں جعل سازی اور کرپشن روکنا ہے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1